کراچی ملیر کینٹ کے قریب گھر سے تشدد کا شکار لڑکی کو بازیاب کرالیا گیا
کراچی کے علاقے ملیر کینٹ کے قریب گھر سے تشدد کا شکار لڑکی کو پولیس نے بازیاب کرالیا۔
ایس ایس پی ملیر کاشف عباسی کے مطابق متاثرہ لڑکی نے اپنے والد، والدہ اور بھائیوں پر تشدد کا الزام لگایا ہے، متاثرہ لڑکی فیملی کے ساتھ نہیں جانا چاہ رہی۔
ایس ایس پی ملیر نے بتایا کہ لڑکی نے اپنی تشدد زدہ تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں، متاثرہ لڑکی کا بھائی گھر پر نہیں تھا، لڑکی کے اہلخانہ سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔
علاوہ ازیں متاثرہ لڑکی کا ویڈیو بیان بھی سامنے آگیا، جس میں لڑکی نے کہا کہ میں پچھلے 10 سالوں سے قطر میں رہے رہی ہوں، میرا بھائی اور میری والدہ مجھ پر تشدد کرتے ہیں، والد اور دوسرا بھائی سب جانتے ہوئے بھی مدد نہیں کرتے۔
متاثرہ لڑکی نے کہا کہ ایک ہفتے قبل میری والدہ نے میری جان لینے کی کوشش کی، ایس ایس پی ملیر نے مجھے بازیاب کراکر تھانے منتقل کیا، ایس ایس پی اور ان کی ٹیم کا میں شکر گزار ہوں، میں واپس قطر جاکر اپنی تعلیم مکمل کرنا چاہتی ہوں۔
Comments are closed on this story.