Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: باراتیوں سے بھری بس پلٹ گئی، خاتون جاں بحق، 30 سے زائد افراد زخمی

پیچھے سے آنے والی گاڑیاں بھی بس سے جا ٹکرائیں
اپ ڈیٹ 23 جون 2024 08:44am

کراچی کی شارع فیصل پر عوامی مرکزکے قریب باراتیوں سے بھری بس الٹ گئی، خاتون جاں بحق، متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق شارع فیصل پر لال قلعہ کے قریب بارات لے جانے والی بس کو حادثہ پیش آیا ہے۔ عقب سے آنے والے گاڑیاں بھی بس سے ٹکرا گئیں، عینی شاہد کے مطابق حادثہ ایک گاڑی کے ٹکرانے کے باعث پیش آیا۔

عینی شاہد کے مطابق حادثہ ایک گاڑی کے ٹکرانے کے باعث پیش آیا، حادثے کی زد میں آگر دیگر گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، باراتیوں سے بھری بس میں چالیس افراد سوار تھے جو ڈرگ روڈ سے منظور کالونی جا رہی تھی۔

پڑوسی کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی غفلت سے پیش آیا، ڈرائیور دوسری بس کو دیکھ کرریس لگا رہا تھا، گاڑی کو بچاتے ہوئے حادثہ پیش آیا۔

جبکہ حادثے میں جاں بحق خاتون اندرون سندھ کی رہائشی تھیں۔ پڑوسی کا مزید کہنا تھا کہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، بس میں زیادہ تعداد خواتین کی تھی۔

ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر موجود ہے اور زخمیوں کو نکال پر اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

karachi

bus accident