Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں لاقانونیت کا راج ، چند گھنٹوں میں خاتون سمیت دو افراد زخمی

اورنگی میں ڈاکووں کی پکڑنے کی کوشش، ملزمان موٹرسائیکل چھوڑ کر فرار، شہریوں نے بائیک جلادی
شائع 21 جون 2024 10:23pm

کراچی میں چند گھنٹوں میں ورداتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ خاتون سمیت دوافراد کو ڈکیتوں نے مزاحمت کے دوران زخمی کر دیا۔

نیوکراچی اور اورنگی میں ڈاکووں کی فائرنگ سے خاتون سمیت دوافراد زخمی ہوگئے،اورنگی میں ڈاکووں کی پکڑنے کی کوشش، ملزمان اپنی موٹرسائیکل چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ شہریوں نے بائیک جلادی۔

نیو کراچی خمیسو گوٹھ میں لڑائی کے دوران فائرنگ سے خاتون زخمی ہو گئی۔

اورنگی ٹاؤن قصبہ کالونی میں مبینہ طور پر ڈاکوؤں کی فائرنگ ،2 افراد زخمی ہو گئے مسلح ملزمان کی قصبہ ڈھائی نمبر کے قریب شہریوں سےلوٹ مار کی فرار ہوتے ہوئے ڈاکووں کو عوام نے پکڑنے کی کوشش کی جس پر دونوں ملزمان بائیک چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

عوام نے ڈکیتوں کی موٹر سائیکل جلادی ، ڈکیتوں نے شہریوں پر فائر بھی کیے۔

Karachi Police

Karachi Crime