Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

اسلام آباد کے سرکاری پرائمری اسکول کے بچوں کیلئے دوستانہ پالیسی متعارف

سرکاری اسکولوں میں زیرِ تعلیم طلباء کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
شائع 21 جون 2024 03:39pm

وفاقی دارالحکومت کے سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم بچوں کے لیے بڑی خبر آگئی۔

اسلام آباد کے سرکاری پرائمری اسکول کے بچوں کے لیے دوستانہ پالیسی متعارف کروا دی گئی، جس کے تحت طلباء پر بوجھ کم کرنے کے لیے سرکاری پرائمری اسکول کے بچے یکم اگست سے اسکول بیگ نہیں اٹھائیں گے۔

وفاقی سرکاری اسکولوں میں داخلے کیلئے فارم ’ب‘ کی شرط ختم

نئی پالیسی کے تحت بچوں کو سکول کی کتابوں کو ذخیرہ کرنے کے لیے کلاس رومز میں کیبن فراہم کیے جائیں گے۔

اس اقدام کا مقصد بھاری سکول بیگز کا وزن کم کرنا، طلباء کے لیے صحت مند اور خوشگوار سیکھنے کے تجربے کو فروغ دینا ہے جبکہ یہ فیصلہ والدین اور طلباء دونوں کے لیے ایک خوش آئند اقدام ہے۔

نئی پالیسی یکم اگست سے نافذ العمل ہو گی جبکہ اس حوالے سے محکمہ تعلیم کی جانب سے تمام سرکاری پرائمری اسکولوں میں ضروری انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

اسلام آباد

Schools

Federal Government Schools

Government Primary School

friendly policy