Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابق چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے چیئرمین اپیلیٹ ٹربیونل کے عہدے سے معذرت کرلی

میرے حوالے سے 9 مئی مقدمات میں راہ داری ضمانت دینے کا الزام بے بنیاد ہے، جسٹس (ر) ابراہیم خان
شائع 20 جون 2024 05:25pm

سابق چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ ابراہیم خان نے چیئرمین ایم ٹی آئی اپیلیٹ ٹربیونل کے عہدے سے معذرت کرلی۔

حکومت کو لکھے گئے خط میں سابق چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے کہا کہ میرے حوالے سے 9 مئی مقدمات میں راہ داری ضمانت دینے کا الزام بے بنیاد ہے، 2024 انتخابات سے قبل عدالتی مقدمات میں حکمران جماعت کے دیگر صوبوں کے افراد کو ضمانت دینے کا تاثر غلط ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت میں نے سختی سے قانون کے تحت فیصلے کیے، صوبائی حکومت کا شکر گزار ہوں مجھ پر اعتماد کیا، میں اس عہدہ لینے سے معذرت کرتا ہوں۔

Peshawar High Court

appellate tribunal

Justice (R) Ibrahim Khan