Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

تحریک انصاف کی قیادت پارٹی سرگرمیوں سے دور ہونے لگی

عمران خان کی ہدایات پر عمل نہ کرنے والے لاہور کے رہنماؤں کی رپورٹ اعلیٰ قیادت کو بھجوا دی گئی
شائع 20 جون 2024 02:33pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت پارٹی سرگرمیوں سے دور ہونے لگی، بانی چئیرمین عمران خان کی ہدایات پر عمل نہ کرنے والے لاہور کے رہنماؤں کی رپورٹ اعلیٰ قیادت کو بھجوا دی گئی۔

تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز پارٹی سرگرمیوں سے جان چھڑانے لگے، سابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایات نظر انداز کردی گئیں، ریلیاں نکالیں اور نہ ہی میٹنگز میں شریک ہوئے۔

تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کی سرگرمیوں سے جان چھڑانے کی رپورٹ بانی چیئرمین عمران خان اور پارٹی قیادت کو بھجوا دی گئی۔

رپورٹ میں اراکین اور ٹکٹ ہولڈرز کو کیے گئے واٹس ایپ پیغامات اور کال ریکارڈ کو حصہ بنایا گیا ہے۔

لاہور کے 30 صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ ہولڈرز اور مرکزی رہنماوں میں سے صرف 13 نے پارٹی ہدایات کو فالو کیا۔

قومی اسمبلی کے 13 حلقوں میں سے صرف ایک ٹکٹ ہولڈر متحرک رہا جبکہ لطیف کھوسہ، سلمان اکرم راجہ ، شہزاد فاروق، ظہیر عباس کھوکھراور محمد خان مدنی نے پارٹی کی زوم میٹنگز میں شرکت کی اور نہ کوئی ریلی نکالی۔

اعظم خان نیازی، یوسف میو، مہر شرافت علی اور ندیم بارا بھی پارٹی دلچسپیوں سے دور رہے جبکہ علی امتیاز وڑائچ، شیخ امتیاز، یاسر گیلانی بھی ریلیاں نکالنے میں ناکام رہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خاان کی جانب سے تمام اراکین اور ٹکٹ ہولڈرز کو ریلیاں نکالنے کی ہدایات کی گئی تھیں۔

pti

اسلام آباد

imran khan

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)