دہشت گرد کمانڈر عبد المنان افغانستان میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل
عبد المنان ٹارگٹ کلنگ، پوسٹوں پر حملے، اور بھتہ خوری وغیرہ سمیت ہر قسم کی دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث رہا
شوریٰ ممبر ٹی ٹی پی ملاکنڈ اور دہشت گرد کمانڈر عبد المنان عرف حکیم اللہ کو افغانستان کے شہر کنٹر میں نامعلوم افراد نے قتل کردیا۔
ذرائع کے مطابق عبدالمنان ٹی ٹی پی کے عظمت اللہ محسود والی مالاکنڈ کا ذاتی معاون اور باجوڑ میں دہشت گرد ٹیمیں بھیجنے کا انچارج مقرر کیا گیا تھا۔
دہشت گرد کمانڈر عبد المنان عرف حکیم اللہ کو نامعلوم افراد نے چاغاسرائے، ضلع اسد آباد، کنڑ، افغانستان میں ٹارگٹ کر کے قتل کیا۔
عبد المنان باجوڑ میں ٹارگٹ کلنگ، آئی ای ڈی دھماکوں، پوسٹوں پر حملے، اور بھتہ خوری وغیرہ سمیت ہر قسم کی دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث رہا۔
عبدالمنان کو ڈھیراکئی میں 18 جون کو سہ پہر 3 بجے ڈھیراکئی میں دفنا دیا گیا۔
afghanistan
Terrorists killed
abdullah mannan
مقبول ترین
Comments are closed on this story.