Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سکردو : لاپتہ 2 جاپانی کوہ پیما کا سرچ آپریشن اگست تک موخر

ایک کوہ پیما کی ڈیڈ باڈی محفوظ مقام پر منتقل کردی گئی ہے، ڈپٹی کمشنر شگر
اپ ڈیٹ 18 جون 2024 10:33pm

12 جون کو لاپتہ جاپانی کوہ پیما کا سرچ آپریشن کلوز کردیا گیا سرچنگ ٹیم واپس سکردو پہنچ گئی۔

چند روز قبل ریوسیکی ہیراوکا اور اتسوشی تاگوچی نامی دو جاپانی کوہ پیماؤں نے 7 ہزار میٹر سے زائد بلند پہاڑی ”اسپینٹک“ کو عبور کرنے کی مہم کا آغاز کیا، لیکن دونوں لاپتہ ہوگئے تھے، بدھ تک امدادی کارکن ابتدائی سرچ آپریشن کے دوران دونوں لاپتہ کوہ پیماؤں کو تلاش کرنے میں ناکام رہے تھے۔

7 ہزار میٹر بلند پہاڑی ”اسپینٹک“ کو سر کرنے کی کوشش کے دوران لاپتہ ہونے والے دو جاپانی کوہ پیماؤں سے ایک کی لاش ریسکیو آپریشن کے دوران مل گئی تھی۔

ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کے مطابق مزید ایک کوہ پیما کی تلاش کے لئے کلوز کیا جانے والا سرچنگ آپریشن اگست میں دوبارہ آپریشن کیا جائے گا۔

انھوں نے بتایا کہ ایک کوہ پیما کی ڈیڈ باڈی محفوظ مقام پر منتقل کردی گئی ہے۔ دوسرے کوہ پیما کے برفانی کھائی میں گرنے کے امکانات ہیں۔

واضح رہے کہ پاک فوج نے بھی سرچنگ مشن میں حصہ لیا تھا اور 5000 میٹر کی بلندی پر کوہ پیماؤں کا سراغ لگایا تھا لیکن موسم اور زمینی صورتحال کے باعث ہیلی کاپٹر کو وہاں نہیں اتارا جا سکا تھا۔

mountaineer

Mountains

Japanese climbers