Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم کی افواجِ پاکستان کے سربراہان کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد

پاکستانی قوم سرحدوں پر مامور جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے، شہباز شریف
شائع 17 جون 2024 10:21pm

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے افواجِ پاکستان کے سربراہان کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی ہے۔

وزیراعظم نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف اور پاک فضائیہ کے سربرہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو ٹیلی فون پر عید کی مبارک باد دی۔

اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مجھ سمیت پوری پاکستانی قوم سرحدوں پر اپنے وطن کی حفاظت پر مامور جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے، افواجِ پاکستان کے سربراہان کی پیشہ ورانہ قیادت میں ہمارے جوان وطن کے دشمنوں اور دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا رہے ہیں۔

Shehbaz Sharif

CJCSC

COAS

اسلام آباد

PM Shehbaz Sharif

General Asim Munir

Army Chief General Asim Munir

syed asim munir

General Syed Asim Munir

army cheif

sahir shamshad mirza