Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلوچستان میں پولیس موبائل کو حادثہ، 5 اہلکار جاں بحق، 3 زخمی

پولیس موبائل دریجی سے اوتھل جا رہی تھی
شائع 17 جون 2024 08:21am

گزشتہ رات بلوچستان کے شہر وندر کے قریب ایس ایس پی لسبیلہ کے اسکواڈ میں شامل پولیس موبائل الٹ گئی۔

پولیس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں پانچ پولیس اہلکار جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔

گاڑی میں موجود تین اہلکار موقع پر جاں بحق ہوئے جبکہ دو اہلکار اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

پارا چنار : گاڑی کے قریب نصب بم دھماکا، باپ بیٹے سمیت 3 جاں بحق

جاں بحق ہونے والوں میں تین کا تعلق بیلہ جبکہ دو کا تعلق اوتھل سے ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال اوتھل منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق موبائل کو حادثہ ٹائر پھٹنے کے باعث پیش آیا، پولیس موبائل دریجی سے اوتھل جا رہی تھی۔

بلوچستان

Police Mobile Accident