Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

یورو 2024: پولینڈ اور نیدرلینڈز کے فٹبال میچ سے قبل پولیس کی کلہاڑی بردار شخص پر فائرنگ

مشکوک شخص نے آگ لگانے کی کوشش بھی کی، جرمن پولیس
شائع 16 جون 2024 09:04pm
فوٹو۔۔۔روئٹرز
فوٹو۔۔۔روئٹرز

جرمن شہر ہیمبرگ میں یورو 2024 کے فٹبال میچ سے قبل پولیس نے کلہاڑی بردار شخص پر فائرنگ کر دی۔

یہ واقعہ پولینڈ اور نیدرلینڈز کے درمیان ہیمبرگ کے ووکس پارک شٹاڈیون میں کھیلے جانے والے میچ سے قبل شہر کے سینٹ پالی ضلع میں پیش آیا۔

ہیمبرگ پولیس کی ترجمان سینڈرا لیویگروئن نے بتایا کہ گولی لگنے سے حملہ آور کی ٹانگ زخمی ہوئی جس کے بعد اسے طبی امداد دی جارہی ہے لیکن اس کی حالت جان لیوا نہیں ہے۔

امریکا میں انوکھی ڈکیتی، 20 ڈاکو ڈھائی منٹ میں دن دہاڑے جیولری اسٹور کا صفایا کر گئے

پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ ’بظاہر اس شخص نے مولوتوف کاک ٹیل کو آگ لگانے کی کوشش کی اور پھر پولیس افسران سمیت متعدد افراد سے رابطہ کیا اور اس کے بعد پولیس افسران کو اپنے آتشیں اسلحے کا استعمال کرنا پڑا۔‘

کینیڈین فوج نے داڑھی سے متعلق نیا حکم جاری کر دیا

لیویگروئن نے کہا کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ اس شخص کا فٹبال ٹورنامنٹ سے کوئی تعلق تھا، جب کہ اس کے حملے کا محرک واضح نہیں ہے، تاہم آج کے کھیل کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

Germany

German police

Euro 2024 soccer