Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

اوستہ محمد : دو گروہوں میں تصادم، ایک شخص قتل، 4 زخمی

جاں بحق شخص کی شناخت ہوت خان بلیدی کے نام سے ہوئی، پولیس
شائع 16 جون 2024 08:32pm
فوٹو۔۔آرٹ ورک
فوٹو۔۔آرٹ ورک

بلوچستان کے علاقے اوستہ محمد میں بلیدی برادری کے دو گروہوں میں تصادم ہوا ہے، فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص قتل اور 4 افراد زخمی ہو گئے۔

دو گروہوں کے درمیان تصادم اوستہ محمد سٹی تھانہ کی حدود میں مسن محلہ میں ہوا۔ اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی، لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

پارا چنار : گاڑی کے قریب نصب بم دھماکا، باپ بیٹے سمیت 3 جاں بحق

پولیس کے مطابق قتل ہونے والے شخص کی شناخت ہوت خان بلیدی کے نام سے ہوئی ہے جب کہ زخمیوں میں اللہ ڈنو، آصف علی، محمد ایوب سمیت چار افراد شامل ہیں۔

پیٹرول پمپ پر سکیورٹی گارڈ سے گولی چل گئی، 4 سالہ بچہ جاں بحق

ایس ایچ او سٹی عبد الرؤف جمالی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ پرانی دشمنی پر پیش آیا، تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لئے مختلف مقامات پر ناکا بندی کردی گئی ہے۔

بلوچستان

Balochistan Police

group clash