Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد، راولپنڈی اور لورا لائی کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

پاکستان میں اب تک 45 اضلاع میں 176 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا
شائع 16 جون 2024 03:13pm

اسلام آباد، راولپنڈی اور بلوچستان کے ضلع لورا لائی کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی، پاکستان میں اب تک 45 اضلاع میں 176 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا۔

وزارت صحت کے مطابق اسلام آباد اور بلوچستان کے ضلع لورالائی کے ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس پایا گیا۔

تین شہروں کے سیمپلز میں پولیو وائرس کی تصدیق، جینیاتی تعلق کوئٹہ سے

پنجاب کے شہر راولپنڈی کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

پاکستان میں اب تک 45 اضلاع میں 176 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں اب تک 4 بچے پولیو وائرس سے معذور اور ایک جاں بحق ہوچکا ہے۔

rawalpindi

Polio Cases

بلوچستان

اسلام آباد

Polio Virus

Loralai

Environmental samples