Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہنگو : ملزمان کی پولیس پر فائرنگ، ایس ایچ او اور سپاہی سمیت 4 افراد زخمی

جوابی کارروائی میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، ڈی پی او ہنگو
شائع 16 جون 2024 12:13am
آرٹ ورک
آرٹ ورک

ہنگو میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایس ایچ او تھانہ سٹی نبی خان سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔

ڈی پی او ہنگو خالد خان کے مطابق پولیس نفری نے عمر آباد شاہو روڈ پر موٹر سائکل کو رکنے کا اشارہ کیا تو موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی۔

ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں ایس ایچ او نبی خان، سپاہی یونس اور 2 راہگیر شامل ہیں۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا۔

انھوں نے بتایا کہ جوابی کارروائی میں ایک شخص کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔