Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی : ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والی خاتون ساتھی سمیت گرفتار

دونوں کو شہری سے لوٹ مار کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا، پولیس
شائع 14 جون 2024 11:12pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

کراچی کے علاقے کورنگی میں لوٹ مار اور ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والی خاتون کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس نے ملزمہ اور ساتھی ملزم کو شہری سے لوٹ مار کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔

اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان شہریوں سے مہنگے موبائل فون اور رقم چھین رہے تھے، گرفتاری کے بعد ملزمان سے ایک پستول، چھینی ہوئی موٹرسائیکل اور رقم برآمد کی گئی۔

پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمہ زہرا اور ملزم مہرالدین ، اپنے دو مفرور ساتھیوں کے ساتھ مل کر وارداتیں کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں :

گلشن اقبال میں پان کی دکان پر ڈکیتی کرنے والا بیٹا نہیں بلکہ خود ڈی ایس پی تھا

سندھ کے کون سے شہروں میں سیف سٹی منصوبہ شروع ہوگا ؟ مراد علی شاہ کا اہم اعلان

اسلام آباد : خواتین کو ہراساں کرنے اور پولیس پر حملے کے الزام میں 8 ملزمان گرفتار

لوٹ مار کی سی سی ٹی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے دیگر مفرور ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

karachi

Karachi Police

Karachi Street Crimes