Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
14 Rabi ul Awal 1446  

بکرے کی منفرد نسل، چلے تو ایسے جیسے ڈانس کررہا ہو

ناچی نسل کے بکرے نے بچوں کے دلوں میں اپنی جگہ بنالی
شائع 14 جون 2024 10:18pm
Goats of Nachi breed are the center of interest of children in Karachi - Aaj News

گلابی رنگ، اونچا قد اور لمبے بال ، چلے تو ایسے جیسے ڈانس کررہا ہو، کراچی میں ناچی نسل کے بکرے نے بچوں کے دلوں میں اپنی جگہ بنالی۔

ناچی نسل کے بکرے پاکستان کے سندھ صوبے سے تعلق رکھتے ہیں اور اپنی منفرد خصوصیات کی بنا پر مشہور ہیں، یہ نسل خاص طور پر تھرپارکر اور میرپورخاص کے علاقوں میں پائی جاتی ہے۔

مالک کا کہنا ہے کہ ہے یہ نسل نایاب ہوتی ہے ان بکروں کی خوصوصیت یہ ہوتی ہے کہ جب چلتے ہیں تو ایسا لگتا ہے کہ ڈانس کررہے ہیں ۔

بکرے کے مالک نے بتایا کہ 6 ماہ قبل اسے خریدا جب سے خود پال رہا ہوں گلابی رنگ میں یہ نسل بہت مشکل سے ملتی ہے ۔

ناچی بکرے عام طور پر درمیانے قد کے ہوتے ہیں ان کا جسم مضبوط اور خوبصورت ہوتا ہے، یہ بکرے نہایت ہوشیار اور جلدی سیکھنے والے ہوتے ہیں، ان کے کان لمبے اور نازک ہوتے ہیں۔

یہ نسل نہ صرف اپنے منفرد جسمانی خواص کی بنا پر بلکہ اپنے علاقے کی موسمی حالات کے مطابق ڈھل جانے کی صلاحیت کی بنا پر بھی اہمیت رکھتی ہے۔

NACHI bakra

Dancing Bakra