Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اسکردو میں لاپتہ ہونے والے جاپانی کوہ پیماوں کا سراغ مل گیا

پاک آرمی نے ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن کے ذریعے جاپانی کوہ پیماوں کو تلاش کیا
شائع 14 جون 2024 06:59pm

اسکردو میں اسپانٹک کی مہم جوئی کے دوران لاپتہ ہونے والے جاپانی کوہ پیماوں کا سراغ مل گیا۔

7 ہزار میٹر بلند چوٹی اسپانٹک پر مہم جوئی کے دوران لاپتہ ہونے والے جاپانی کوہ پیماوں کی تلاش کے لیے پاک آرمی نے ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن کے ذریعے ان کی 5 ہزار میٹر کی بلندی پر موجودگی کی نشاندہی کی، تاہم خراب موسم کے باعث باقاعدہ انہیں ریسکیو نہیں کیا جا سکا ۔

ایڈؤ نچر ٹورز پاکستان کے سی ای او نیک نام کریم کے مطابق مذکورہ جاپانیوں کی ان کے کپڑوں سے شناخت تو ہوگئی ہے لیکن ان کی جسمانی کیفیت کا اندازہ نہیں لگایا جا سکا ہے ۔

لاپتہ کوہ پیماوں کو ریسکیو کرنے کے لیے مقامی کوہ پیماوں کی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جنھیں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے بیس کیمپ پہنچا دیا گیا ہے جو بیس کیمپ سے روانہ ہو چکے ہیں ۔ کوہ پیماٹیم مل جانے والے جاپانی کوہ پیماوں کو ریسکیو کرے گی۔

pakistan army

mountaineer

Mountains