Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹنڈو محمد خان میں زہریلا کھانا کھانے سے 8 افراد بے ہوش، 3 کی حالت تشویش ناک

شوکت کالونی کے واقعے میں 3 خواتین بھی شامل، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال میں داخل کرادیا گیا
شائع 14 جون 2024 10:27am

ٹنڈو محمد خان میں زہریلا کھانا کھانے سے آٹھ افراد بے ہوش ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق تین افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

یہ واقعہ ٹنڈو محمد خان کی شوکت کالونی میں رونما ہوا۔ بے ہوش ہونے والے تمام افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل کیا گیا۔

بے ہوش ہونے والوں میں پانچ مرد اور تین خواتین ہیں۔ تمام افراد کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

food poisoning

TANDO MUHAMMED KHAN

EIGHT FAINTED

THREE IN CRITICAL CONDITION