Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

زمین کو پانی کب ملا؟ جواب مل گیا

زرقون کے پتھروں نے اربوں سال پرانا راز کھول دیا
شائع 13 جون 2024 06:03pm

آپ سمجھتے ہوں گے کہ دنیا میں سونا اور ہیرے سب سے قیمتی ہیں، لیکن آپ مانیں یا نہ مانیں، پانی زمین کے تمام وسائل میں سب سے قیمتی ہے۔ ہمارے سیارے کی تشکیل اور ارتقاء میں پانی کے کردار کی اپنی کہانی ہے، لیکن یہ پانی زمین پر کہاں سے اور کب آیا؟

سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ پانی زمین پر تقریباً چار ارب سال پہلے نمودار ہوا۔

متحدہ عرب امارات کی کرٹن یونیورسٹی کے اسکول آف ارتھ اینڈ پلینٹری سائنسز اور خلیفہ یونیورسٹی کے محققین نے مغربی آسٹریلیا کے وسط مغربی خطے میں جیک ہلز سے ملنے والے قدیم کرسٹلز کا تجزیہ کیا۔ انہوں نے معدنی زرقون کے چھوٹے کرسٹل کی عمر اور اس کے آکسیجن آئسوٹوپس کی جانچ کی۔

زرقون کرسٹل کٹاؤ اور میٹامورفزم جیسے رضیاتی عمل سے محفوظ رہ سکتے ہیں، جو انہیں ارضیاتی مطالعات میں قیمتی بناتا ہے۔

کیونکہ زرقون میں یورینیم اور تھوریم موجود ہوسکتے ہیں، اس لئے یہ اکثر چٹانوں کی عمر کا تعین کرنے کے لیے ریڈیو میٹرک ڈیٹنگ میں استعمال ہوتے ہیں۔

زمین پر قدیم ترین پانی کہاں ہے، سائنسدان نے دریافت کرلیا

محققین کی ٹیم ان کرسٹلز سے ہائیڈروولوجیکل سائیکل کی تاریخ طے کرنے میں کامیاب رہی، جو کہ ایک ایسا مسلسل عمل ہے جس کے ذریعے پانی زمین کے گرد گھومتا ہے اور ماحولیاتی نظام کو برقرار رکھنے اور ہمارے سیارے پر زندگی کو سہارا دینے کے لیے اہم ہے۔

انہوں نے جو پایا وہ غیر معمولی طور پر ہلکے آئسوٹوپک نشانات تھے جو چار ارب سال قبل کی نشاندہی کر رہے تھے۔ اس طرح کے ہلکے آکسیجن آئسوٹوپس عام طور پر زمین کی سطح سے کئی کلومیٹر نیچے گرم، تازہ پانی کے چٹانوں کو تبدیل کرنے کا نتیجہ ہوتے ہیں۔

کرٹن یونیورسٹی کے اسکول آف ارتھ اینڈ پلانیٹری سائنسز سے مطالعہ کے شریک مصنف ڈاکٹر ہیوگو اولیروک نے کہا کہ مذکورہ دریافت یہ سمجھنے کے لیے اہم ہے کہ زمین کیسے بنی اور زندگی کیسے وجود میں آئی۔

زیر زمین پانی تلاش کرنے کا ایک عام لیکن کارگرآلہ

ڈاکٹر اولیروک نے کہا کہ ’یہ دریافت نہ صرف زمین کی ابتدائی تاریخ پر روشنی ڈالتی ہے بلکہ یہ بھی تجویز کرتی ہے کہ زمینی اور میٹھے پانی نے کس طرح سیارے کی تشکیل کے 600 ملین سال سے بھی کم وقت کے اندر زندگی کے پھلنے پھولنے کی منزلیں طے کیں‘۔

زمین کے اندر گہرائی میں میٹھے پانی کے شواہد اس موجودہ نظریہ کو چیلنج کرتے ہیں کہ چار ارب سال پہلے زمین مکمل طور پر سمندر سے ڈھکی ہوئی تھی۔

یہ نتائج زمین کی ابتدائی تاریخ کے بارے میں ہماری سمجھ میں ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتے ہیں اور زندگی کی ابتدا میں مزید تلاش کے لیے دروازے کھولتے ہیں۔

When did Earth get its water

Earth Water