Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلوچستان میں ٹی ٹی پی کے مراکز قائم کرنے کی کوشش ناکام

سیکورٹی اداروں نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں کئی خطرناک دہشت گرد گرفتار کرلیے
اپ ڈیٹ 13 جون 2024 05:54pm

قانون نافذکرنےوالےاداروں نے انٹیلیجنس پرمبنی کامیاب آپریشن کر کئے کئی خطرناک دہشت گرد پکڑ لئے۔ پکڑے جانے والوں میں ٹی ٹی پی خوارج کی شوریٰ کا انتہائی خطرناک اور مطلوب کمانڈر شامل ہے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق نیٹورک کے تانے بانے اندرونی و بیرونی دہشتگروں سے ملتے ہیں۔ پکڑےگئےکمانڈرمختلف علاقوں میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔

انٹیلیجنس پرمبنی کامیاب آپریشن میں کئی خطرناک دہشت گرد بھی پکڑے گئے ہیں جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق ملک میں موجود مختلف دہشتگردوں کے گٹھ جوڑ کے بارے میں اہم راز افشاں ہونے کی تَوقعات ہیں ۔

پولیس ایس ایچ او سے چوری کی گاڑی برآمد، سرکاری ڈرائیور سمیت گرفتار

کامیاب انٹیلیجنس آپریشن کا مقصد ہائی ویلیو اہداف کو حراست میں لینا اور اُنکے مذموم مقاصد کو ناکام بنانا ہے۔ دہشتگردوں کی گرفتاری قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پیشہ وارا نہ مہارت اور ریاست کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

بلوچستان

Terrorism in Pakistan

Intelligence Based Operation (IBO)

TTP Terrorists