Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عارضہ قلب، پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چوہدری ایک بار پھر اسپتال پہنچ گئے

سینیٹر اعجاز چوہدری کو سخت سکیورٹی میں پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لایا گیا
شائع 12 جون 2024 06:54pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری دل میں تکلیف کے باعث اسپتال پہنچ گئے، انھیں سخت سکیورٹی میں پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لایا گیا۔

اعجاز چوہدری کا پی آئی سی میں معائنہ کیا گیا۔ اس موقع پر انھوں نے میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ محمود خان اچکزئی کی سربراہی میں مذاکراتی کمیٹی بنائی جائے، کمیٹی میں سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی، بیرسٹر گوہر علی خان اور شیخ وقاص اکرم کو شامل کیا جائے، جب کہ چوہدری پرویز الہیٰ جب صحتیاب ہو جائیں تو انھیں بھی شامل کر لیا جائے۔ مذاکرات میں مقتدرہ کے نمائندے بھی شامل کرنے چاہئیں۔

ejaz chaudhary

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)