Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

شانگلہ میں جائیداد کے تنازع پر بیٹوں کی فائرنگ، والدین جاں بحق

بہن شدید زخمی ہوئی، فائرنگ کے بعد دونوں بیٹے فرار ہوگئے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی
شائع 12 جون 2024 03:47pm

شانگلہ کے علاقے بشام میں جائیداد کے تنازع پر بیٹوں کی فائرنگ سے والدین جاں بحق ہوگئے جبکہ بہن شدید زخمی ہوئی۔

مقامی باشندوں اور ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے لاشوں اور زخمی لڑکی کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔ پولیس کے مطابق باپ اور بیٹوں کا آپس میں جائیداد کی تقسیم پر تنازع چل رہا تھا۔

دونوں بیٹے والدین اور بہن پر فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

Shangla

SONS KILLE PARENTS

SISTER SEVERELY INJURED