Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جہلم میں منشیات فروشوں کی فائرنگ سے اے این ایف کے 2 اہلکار جاں بحق

ملزمان نے انسداد منشیات فورس کی گاڑی دیکھتے ہی فائرنگ کردی، فائرنگ سے شہری بھی جاں بحق ہوا ہے، پولیس
شائع 12 جون 2024 10:57am

جہلم میں ڈومیلی موڑ پرمنشیات فروشوں اورانسداد منشیات فورس (اے این ایف) میں فائرنگ کے نتیجے میں دو اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان جی ٹی روڈ پر راولپنڈی سےلاہورکی طرف جا رہے تھے، ملزمان نے اے این ایف گاڑی کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی۔

ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان پہاڑوں میں روپوش ہو گئے ہیں جبکہ ملزمان کے تعاقب کےلیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

ANF

drugs

DRUG USAGE CASE