Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سنی اتحاد کونسل کا بجٹ اجلاس میں شور شرابا، بجٹ تقاریر کی کاپیاں پھاڑ دیں

اسپیکر نے سکیورٹی اسٹاف کو ایوان میں بلایا
اپ ڈیٹ 12 جون 2024 08:29pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

سنی اتحاد کونسل نے بجٹ اجلاس میں شور شرابا کیا اور بجٹ تقاریر کی کاپیاں پھاڑ دیں۔

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن نے ہنگامہ آرائی کی اور جمشید دستی نے بجٹ دستاویزات پھاڑ کر ایوان میں پھینک دیں۔

اسپیکر نے سکیورٹی اسٹاف کو ایوان میں بلا لیا، تاہم اپوزیشن کے شور شرابے کے باوجود وزیر خزانہ نے بجٹ تقریر جاری رکھی۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی اجلاس سے قبل بدھ کو وفاقی بجٹ 2024-25 کے معاملے پر سنی اتحاد کونسل اور پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا خیبر پختونخوا ہاؤس میں اجلاس ہوا تھا۔ جس میں حامد رضا، عمر ایوب، بیرسٹر گوہر، عامر ڈوگر،علی محمد،اسد قیصر، زرتاج گل، شیخ وقاص زین قریشی، احمد چھٹہ سمیت دیگراراکین پارلیمنٹ شریک ہوئے تھے، بجٹ اجلاس کے دوران احتجاج کا فیصلہ اسی اجلاس میں کیا گیا تھا۔

اسلام آباد

budget

federal budget

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Sunni Ittehad Council

Budget 2024 25

pti parlimani party