Aaj News

بدھ, جنوری 01, 2025  
29 Jumada Al-Akhirah 1446  

یونان میں پاکستانی نوجوان کا قاتل ہم وطن نکلا

محمد ندیم کا سلوک اچھا نہیں تھا، جب وہ سو رہا تھا تب چھریوں سے وار کیے، عمر رضا کا اقبالی بیان
شائع 10 جون 2024 01:24pm

یونان میں چند روز قبل پاکستانی نوجوان کو قتل کرنے والا اپنا ہی بھائی نکلا۔ محمد ندیم کا قاتل عمر رضا یونان سے فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔

ایتھنز سے آج نیوز کے نمائندے جاوید بلوچ نے بتایا کہ عمر رضا کو یونان کے دوسرے بڑے شہر تھیسالونیکی میں بس اسٹیشن سے گرفتار کیا گیا۔ تفتیش کے دوران ملزم نے اقبالِ جرم کرلیا۔

عمر رضا نے پولیس کو بتایا کہ مقتول اس سے اچھا سلوک نہیں کرتا تھا جس کے باعث وہ مشتعل ہوگیا اور اُسے ایک رات اس وقت قتل کیا جب وہ سو رہا تھا۔

عمر رضا نے بتایا کہ اس نے محمد ندیم پر چھریوں کے وار کیے۔ پولیس مزید تفتیش کر رہا ہے جس کے باعث اسے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Greece

Pakistani Youth

KILLER ARRESTED