Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

شاہراہ کاغان سے بابو سر ٹاپ تک برف ہٹادی گئی، شاہراہ 7 ماہ بعد کھول دی گئی

سیاح صبح 9 سے شام 5 بجے تک سفرکرسکتے ہیں
شائع 10 جون 2024 11:21am

شاہراہ کاغان سے بابو سر ٹاپ تک برف ہٹادی گئی جس کے بعد شاہراہ کو 7 ماہ بعد کھول دیا گیا، سیاح صبح 9 سے شام 5 بجے تک سفرکرسکتے ہیں۔

برفباری کے باعث بند ہونے والی شاہراہ کاغان کو 7 ماہ کی بندش کے بعد بابو سر ٹاپ تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بحال کردیا گیا۔

این ایچ اے حکام کے مطابق شاہراہ کاغان سے بابو سر ٹاپ تک برف ہٹادی گئی، جس کے بعد شاہراہ کو بحال کردیا گیا، ضلعی انتظامیہ دیامر اور ڈی سی مانسہرہ کے درمیان مشاورت کے بعد روڈ بحال کیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق سیاح صبح 9 سے شام 5 بجے تک سفر کرسکتے ہیں، سیاحوں کی حفاظت اور سہولت کیلئے پولیس اور مقامی رضاکاروں کا گشت جاری رہے گا۔

بابو سر ناران شاہراہ ہرسال کئی ماہ تک شدید برف باری کے باعث بند رکھی جاتی ہے، گزشتہ سال بابو سر ناران شاہراہ تقریبا 8 ماہ کیلئے بند کر دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ضلع مانسہرہ میں 6 ماہ کی طویل بندش کے بعد تمام رکاوٹیں دور کرکے تفریحی مقام ناران کو سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا تھا۔

snow fall

Kaghan Highway

babu sar top

Remove the snow