Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئندہ دو میچوں میں غلطیوں پر غور کریں گے، بابر اعظم

ضرورت سے زائد ڈاٹ بالز شکست کا سبب بنیں، پوسٹ میچ پریس کانفرنس
شائع 10 جون 2024 07:47am
بابر اعظم ۔ فائل
بابر اعظم ۔ فائل

کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابراعظم کہتے ہیں ضرورت سے زیادہ ڈاٹ بالز ہار کی وجہ بنیں۔

پوسٹ میچ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ پہلے چھ اوورز میں ہم اچھی بیٹنگ نہ کرسکے، یکے بعد دیگرے وکٹیں گرنے سے ہم پر دباؤ آیا، احساس ہے ہم نے آخری اوورز میں غلطیاں کیں۔

بابرنے کہا کہ ہمیں آئندہ دو میچز میں اچھے کی امید ہے، ہم اپنی غلطیوں پر غور کریں گے۔

دوسری جانب بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا ہے آخری دس اوورز میں ہمارے بیٹرز اچھا نہ کھیل سکے، اس پچ پر 140 رنز ہمارے خیال میں قابل دفاع اسکور تھا، ہمارے بولرز نے شاندار بولنگ کرکے فتح دلوائی.