Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

بینک سے رقم لیکر نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے میں ملوث گینگ کا ماسٹر مائنڈ گرفتار

ملزم حال ہی میں جیل سے ضمانت پر رہا ہوکر آیا اور نیا گینگ بنایا
شائع 09 جون 2024 04:46pm

کراچی میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے انٹیلی جنس ونگ نے بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے والے گینگ کے ماسٹر مائنڈ گرفتار کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ گرفتار ملزم نے گزشتہ روز بینک سے کیش لے کر نکلنے والے شہری کی اطلاع اپنے ساتھوں کو دی تھی، مخبری پر ساتھیوں نے ڈیفنس میں شہریوں کو لوٹنے کی کوشش کی۔

بلوچستان میں اغوا کیے گئے 73 مزدور گھر پہنچ گئے

بیان میں کہا گیا کہ دوران واردات پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقابلے میں ایک ملزم مارا گیا، گرفتار ملزم چند ماہ قبل سی ٹی ڈی کے ہاتھوں کورئیر وین لوٹنے کے الزام میں گرفتار ہوا تھا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزم حال ہی میں جیل سے ضمانت پر رہا ہوکر آیا، ملزم نے ضمانت حاصل کرنے کے بعد نیا گینگ تشکیل دیا اور وارداتیں شروع کردیں۔

سی ٹی ڈی، رینجرز کی مشترکہ کارروائی میں لیاری گینگ وار کے 2 اہم کارندے گرفتار

کاؤٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے بتایا کہ ملزم کے دیگر ساتھوں کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے، ملزم کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سےعمل میں آئی۔

karachi

robbers

Master Mind Arrested