Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزن40 من، قیمت ایک کروڑروپے، کراچی میں بِلا نامی بچھڑے کی دھوم

روزانہ10کلو دودھ پیتا ہے، بیوپاری
شائع 09 جون 2024 02:20am

بڑی عید کی بڑی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں، نادرن بائی پاس مویشی منڈی میں گلابی نسل کا بچھڑا کراچی والوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ۔

مویشی منڈی میں نایاب نسل کےبچھڑےکی دھوم مچ گئی، گلابی نسل کے سورج مکھی گائے کا بلا ہے جس کا وزن چالیس من ہے۔

بیوپاری نے بھاری بھرکم بچھڑے کی قیمت بھی بھاری رکھ دی، منفرد اور خوبصورت بلا کی قیمت بیوپاری نے ایک کروڑ لگادی۔

بیوپاری کا کہنا تھا کہ سورج کی روشنی میں سورج مکھی کی آنکھیں نہیں کھلتیہے یہ ایسے نایاب جانور ہوتے ہیں جو لاکھوں میں ایک پیدا ہوتے ہیں ۔

نزاکت سے بھرپور اس گائے کے نخرے بھی خوب ہیں بیوپاری کے مطابق روزانہ10کلو دودھ پیتا ہے،چنا، چوکر، دلیہ کھاتاہے۔،

unique cow