Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ساہیوال کے اسپتال میں آتشزدگی : 26 نومولود کو بچانے والا ’ہیرو‘ کون ہے ؟

ارشد نے اپنی جان پر کھیل کر بچوں کی زندگیاں بچائیں
اپ ڈیٹ 09 جون 2024 08:28am
فوٹو۔۔۔ ایکس / صنم جمالی
فوٹو۔۔۔ ایکس / صنم جمالی

پنجاب کے ضلع ساہیوال کے ٹیچنگ اسپتال کے چلڈرن وارڈ میں آتشزدگی سے 4 بچے جاں بحق ہوگئے، جب کہ درجنوں بچوں کو بچایا گیا، اپنی جان پر کھیل کر بچوں کو بچانے والوں میں اسپتال کا وارڈ بوئے پیش پیش رہا۔

ذرائع کے مطابق آگ لگنے سے 60 سے 70 بچے اور اہل خانہ وارڈ میں پھنس گئے تھے، کئی بچوں کو چلڈرن وارڈ کے اسٹاف اور سیکیورٹی گارڈز نے جانوں پر کھیل کر بچایا اور انہیں وارڈ سے نکال کر ایمرجنسی میں منتقل کیا۔

سماجی کارکن صنم جمالی نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ”ایکس“ پر اپنی پوسٹ میں بچوں کو آگ سے بحفاظت نکالنے والے شخص کی تصویر شیئر کی۔ انھوں نے لکھا کہ 26 بچوں کو شارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ سے جان پر کھیل کے بچانے والے مرد مجاہد کا نام ارشد ہے، جو کہ صرف ایک وارڈ بوائے ہے اور یہ ہے ہمارا ’ہیرو‘ ہے۔

اپنی پوسٹ میں صنم جمالی نے مزید لکھا کہ ’ساہیوال ڈی ایچ کیو اسپتال کے چلڈرن وارڈ میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی تھی کوئی بھی بچانے والا نہیں تھا۔ بچوں کو بچانے کیلئے صرف یہ مرد مجاہد ارشد دلو وارڈ میں گیا اور آگ سے لڑتا ہوا 26 بچوں کو بچا کر لایا۔ یہ ہے ساہیوال کا ہیرو اللہ اس کو صحت دے‘۔

انھوں نے مزید لکھا کہ اللہ کے فضل اور ارشد کے بلند حوصلے نے 26 ماؤں کی کوک اجڑنے سے بچا لی۔

Sahiwal

Punjab police

Children Ward Fire

Teaching Hospital Fire