Aaj News

ہفتہ, اکتوبر 05, 2024  
01 Rabi Al-Akhar 1446  

خیبرپختونخوا میں 5 ماہ کے دوران دہشتگردی اور کاررائیوں کی تفصیلی رپورٹ جاری

شمالی وزیر ستان میں شدت پسندی کے سب سے زیادہ واقعات رپورٹ ہوئے، محکمہ انسداد دہشت گردی کی رپورٹ میں اہم انکشافات
شائع 08 جون 2024 05:53pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

رواں سال کے پہلے پانچ ماہ میں خیبرپختونخوا کے 26 اضلاع میں دہشتگردی کے واقعات کی تعداد 237 تک جا پہنچی۔ 65 پولیس اہلکار شہید اور 86 اہلکار زخمی ہوئے۔ سی ٹی ڈی نے کارروائیوں کے دوران 117 انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک کرنے اور 299 دہشتگردوں کو گرفتار کرنے کا انکشاف کیا ہے۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں رواں سال شمالی وزیر ستان میں شدت پسندی کے سب سے زیادہ 40 واقعات میں 20 شدت پسند ہلاک، اور 6 گرفتار ہوئے۔

ڈیرہ اسما عیل خان میں شدت پسندی کے37 واقعات میں 17 پولیس اہلکار شہید اور 14زخمی ہوئے۔ ڈی آئی خان میں سی ٹی ڈی آپریشنز میں 23 شدت پسند ہلاک، اور 32 گرفتار ہوئے۔

ٹانک میں 33 شدت پسندی کے واقعات میں 5 پولیس اہلکار شہید، اور 2 اہلکار زخمی ہوئے۔ جب کہ 16 شدت پسندوں ہلاک اور 4 گرفتار ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : بشام حملے پر 12 دہشت گرد اور سہولت کار گرفتار

دستاویز میں بتایا گیا کہ بنوں میں شدت پسندی کے 22 واقعات میں 5 پولیس اہلکار شہید اور 9 زخمی ہوئے، جب کہ 5 شدت پسند ہلاک اور 13 گرفتار کیے گئے۔