Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کچرا چننے والے لڑکے کا قتل، وزیراعلیٰ سندھ کی ہوم ڈپارٹمنٹ کو نجی سکیورٹی کمپنیوں کی انسپکشن کی ہدایت

انڈر ٹریننگ بھرتی گارڈ کو اسلحہ تھمانے والوں کےخلاف کارروائی کا حکم
اپ ڈیٹ 09 جون 2024 08:31am

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں گزشتہ روز نجی کمپنی کے سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے کچرا اٹھانے والے لڑکے کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے اہم ہدایات جاری کردیں۔ ترجمان کےمطابق وزیراعلیٰ سندھ نے ہوم ڈپارٹمنٹ کو نجی سکیورٹی کمپنیوں کی انسپکشن کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ جمعہ کو کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں گارڈ کی فائرنگ سے 16 سالہ کچرا چننے والا لڑکا جاں بحق ہوگیا تھا۔ مقتول کے بھائی امیر احمد کا کہنا ہے کہ گارڈ نے کچرا نہ اٹھانے پر ہونے والی تلخ کلامی کے بعد صمد کو گولی ماری۔

آج مراد علی شاہ نے ملزم کو فوری گرفتار کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے انڈر ٹریننگ بھرتی گارڈ کو اسلحہ تھمانے والوں کےخلاف کارروائی کا حکم دیا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گارڈ کو بھرتی کرتے وقت ان کی ذہنی افزائش پر بھی کام کیا جائے، ایسے شخص کو اسلحہ نہیں دینا چاہیے جسے نیا نیا گارڈ بھرتی کیا گیا ہو۔

سندھ کے وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ گارڈ کو تعینات کرتے وقت اُس کا کریمینل ریکارڈ بھی چیک کیا جائے کیونکہ اس طرح کے واقعات تکلیف دہ ہیں اور ناقابل برداشت ہیں۔

karachi

CM Sindh Murad Ali Shah

Security Guard Firing