Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم نے بڑے معاشی منصوبوں کیلئے نیشنل اکنامک کونسل تشکیل دے دی

معاشی کونسل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا
شائع 08 جون 2024 08:16am

وزیراعظم شہباز شریف نے بڑے معاشی منصوبوں کو حتمی شکل دینے کے لیے نیشنل اکنامک کونسل (این ای سی) تشکیل دے دی، کونسل کے چیئرمین وزیراعظم شہباز شریف خود ہوں گے۔

وزیراعظم کی جانب سے بنائی گئی معاشی کونسل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

کونسل میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال شامل ہوں گے ۔

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب، سندھ کے وزیر برائے آبپاشی جام خان شورو، خیبر پختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم، بلوچستان کے وزیر ظہور احمد بلیدی بھی این ای سی کے رکن ہوں گے۔

PM Shehbaz Sharif

National Economic Council (NEC)