کراچی: کورنگی سنگر چورنگی کے قریب شہریوں انوکھا احتجاج ختم، ٹریفک کی روانی بحال
شہریوں نے احتجاج پانی کی عدم فراہمی کے خلاف کیا
کراچی کے علاقے کورنگی سنگر چورنگی کے قریب شہریوں نے انوکھا احتجاج ختم کردیا اور ٹریفک کی روانی بحال ہوگئی۔
پانی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کے دوران مظاہرین نے ہائیڈرنٹس سے نکل کر سڑک پر آنے والے تمام ٹینکرز کو روک کر ان کے والوز کھولے اور سڑک پر نہانا شروع کر دیا تھا۔
احتجاج کی وجہ سے علاقے میں ٹریفک کی آمد و رفت بھی معطل ہوگئی تھی، تاہم بعد میں احتجاج ختم ہونے پر ٹریفک کی روانی بحال ہوئی۔
پانی کی عدم فراہمی پر ہونے والے مظاہرے کے شرکاء کا کہنا تھا کہ شدید گرمی میں گھروں میں پانی نہیں آرہا جب کہ ٹینکر مافیا کی چاندی ہورہی ہے۔
karachi
protest
water shortage
مقبول ترین
Comments are closed on this story.