Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

9 مئی مقدمات : لاہور پولیس کی اڈیالہ جیل شاہ محمود قریشی سے تیسری مرتبہ تفتیش، ویڈیو بیان ریکارڈ

ٹیم اپنے ہمراہ پولی گرافک ٹیسٹ کیلئے کٹ بھی ساتھ لے کر آئی تھی، ذرائع
شائع 07 جون 2024 05:47pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

لاہور پولیس نے اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے نو مئی مقدمات میں تیسری مرتبہ تفتیش کی ہے۔ ٹیم نے شاہ محمود قریشی کا ویڈیو بیان بھی ریکارڈ کیا ہے۔

لاہور پولیس کی ٹیم شاہ محمود قریشی سے تفتیش کے بعد واپس روانہ ہوگئی۔ نو رکنی پولیس ٹیم ڈی ایس پی جاوید آصف کی سربراہی میں اڈیالہ جیل آئی تھی۔

اڈیالہ جیل میں پولیس ٹیم میں پنجاب فرنزک سائنس اتھارٹی کے ایکسپرٹس بھی شامل تھے، ٹیم میں شامل ایکسپرٹس اپنے ہمراہ مختلف جدید الات بھی لے کر آئے گئے۔

تفتیشی ٹیم نے لاہور کے تھانہ شادمان، سرور روڈ، مغل پورہ، شاہدرہ، ریس کورس، گلبرگ، گجر پورہ میں درج مقدمات کی تفتیش کی۔

ذرائع کے مطابق ٹیم اپنے ہمراہ پولی گرافک ٹیسٹ کیلئے کٹ بھی ساتھ لے کر آئی تھی۔

Shah Mehmood Qureshi

MAY 9 RIOTS

IMRAN KHAN Adiyala Jail