Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

حیدر آباد: پریٹ آباد سانحہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 27 ہوگئی

گیس سلنڈر دھماکے اور آتشزدگی کے واقعے میں جاں بحق ہونے والوں میں 19 بچے بھی شامل ہیں
اپ ڈیٹ 26 جون 2024 11:11pm

حیدر آباد، پریٹ آباد سانحہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 27 ہوگئی۔ مرنے والوں میں 19 بچے بھی شامل ہیں۔ گیس سلنڈر دھماکے اور آتشزدگی کے واقعے کے بعد سے علاقے کی فضا پر غم کے بادل چھائے ہوئے ہیں۔

30 مئی کی شام حیدرآباد کے علاقے پریٹ آباد میں ایل پی جی سلنڈر فلنگ کی دکان میں دھماکے نے قیامت ڈھا دی تھی، درد ناک واقعے میں 52 افراد زخمی ہوئے جن میں سے شدید زخمیوں کو کراچی منتقل کیا گیا۔

واقعہ کے دوسرے دن سے ہی کراچی سے جنازوں کی حیدر آباد آمد کا سلسلہ شروع ہوا جو ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود تھم نہیں سکا۔ متاثرہ گھروں اور محلے میں تمام افراد افسردہ ہیں۔

جائے وقوعہ کے قریب کسی گھر سے تین کسی سے دو اور کسی گھر سے ایک جنازہ اٹھا ہے۔ جمعہ کی صبح بھی تیس سالہ اشرف کی تدفین کی گئی جن کے چار سالہ بیٹے کی تدفین گزشتہ روز کی گئی تھی۔

کراچی کے سول اسپتال میں اب بھی دو زخمی بچے زیر علاج ہیں جبکہ علاقے میں اب تک فضا انتہائی سوگوار ہے۔

Sindh Police

Hyderabad

HYDERABAD CYLINDER BLAST