Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی:سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے کچرا اٹھانے والا نوجوان جاں بحق، 4 افراد زیر حراست

سیکیورٹی گارڈ رمضان موقع سے فرار ہوگیا، پولیس
شائع 08 جون 2024 12:28am

کراچی میں سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔ سیکیورٹی گارڈنے معمولی تلخ کلامی پر کچرا اٹھانے والے کو گولی ماردی۔ جو دوران علاج جان کی بازی ہار گیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے نجی سکیورٹی کمپنی کے چار ذمہ داروں کو حراست میں لے لیا ہے، جب کہ گارڈ فرار ہے۔

کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں 16 سالہ صمد کوسیکیورٹی گارڈ معمولی تلخ کلامی پر گولی ماردی تھی صمد عباسی اسپتال میں زیرعلاج تھا۔ جو دوران علاج جان کی جانبر نہ ہو سکا۔

پولیس کے مطابق صمد گل افغانی تھا اور اُس کا کچرے کا گودام تھا، سیکیورٹی گارڈ نے گدھا گاڑی کھڑی کرنے کو منع کیا جس پر تلخ کلامی ہوئی اسی دوران گارڈ نے لڑکے کو فائرنگ کانشانہ بنایا۔ جو صمد کے سینے میں لگی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد سیکیورٹی گارڈ رمضان موقع سے فرار ہوگیا تھا۔

میرا علاج چل رہا ہے، نہیں معلوم گولی کیسے چلی، یوٹیوبر کو قتل کرنے والے سیکیورٹی گارڈ کا بیان

گارڈ فرار، نجی سکیورٹی کمپنی کے 4 ذمہ دار زیر حراست

سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے کچرا چننے والے لڑکے کے قتل کے بعد پولیس نے نجی سکیورٹی کمپنی کے چار ذمہ داروں کو حراست میں لے لیا ہے، جب کہ گارڈ فرار ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فرار گارڈ رمضان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ساتھی گارڈ کے انکشافات

تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ کمپنی نے غیر تربیت یافتہ گارڈ بھرتی کیے تھے۔

ساتھی گارڈ نے انکشاف کیا ہے کہ ہماری سکیورٹی کمپنی میں کوئی تربیت نہیں ہوئی، گاؤں میں اسلحہ چلایا تھا، کمپنی نے ہمیں بھی اسلحہ دے دیا۔

گارڈ سے ہتھیار سے متعلق مختلف سوالات پوچھے گئے جس کا وہ تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔ کمپنی کے گارڈ نے یہ بھی بتایا کہ تین چار مہینے پہلے کراچی آیا ہوں، کمپنی والے 13 ہزار روپے تنخواہ دیتے ہیں، ہمیں کمپنی نے تین گولیاں دی ہوئی ہیں۔

اس سے قبل یہ اطلاع آئی تھی کہ پولیس نے سیکیورٹی کمپنی کے مینجر کو حراست میں لے لیا ہے۔

کراچی میں سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے قتل ہونے والا یوٹیوبر کون؟

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں سرینا موبائل مارکیٹ کے قریب ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں گارڈ نے فائرنگ کر کے سعد نامی نوجوان کو قتل کر دیا تھا۔

firing

Security Guard