Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

بلوچستان: مسافر بس میں آگ بھڑکنے سے 3 مسافر جاں بحق اور 12 زخمی

مسافروں نے کوچ کی کھڑکیوں سے کود کر جان بچائی
شائع 06 جون 2024 02:33pm

بلوچستان کلے علاقے اوتھل کے قریب قومی شاہراہ پر رات گئے مسافر بس میں آگ بھڑکنے سے تین مسافر جھلس کر جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔

ایس ایس پی لسبیلہ کے مطابق مسافر بس کراچی سے کوئٹہ جارہی تھی جس میں 28 افراد سوار تھے، تیز رفتار بس اوتھل کے قریب موٹر سائیکل سے ٹکرائی جس کے بعد بس میں آگ بھڑک اٹھی، اور دیکھتے ہی دیکھتے پوری بس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ بھڑکنے سے 3 مسافر جھلس کر جاں بحق ہوئے اور 12 زخمی ہوئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسیکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور بس میں لگی آگ پر قابو پاکر جاں بحق اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال اوتھل منتقل کیا، جب کہ شدید زخمیوں کو کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کا بتانا ہےکہ چند مسافروں نے کوچ کی کھڑکیوں سے کود کر جان بچائی۔

پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق بس جس موٹرسائیکل سے ٹکرائی اس میں پیٹرول کا ڈبہ موجود تھا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے حادثے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کرکے ذمہ داروں کا تعین کرنے کی ہدایت کی ہے۔

بلوچستان

bus accident