Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

زندہ کتے کو گاڑی سے باندھ کر گھسیٹنے والے بلدیاتی اہلکار معطل

بحرین کی ضلعی انتظامیہ کے اہلکار ملوث ہیں، عوام میں شدید اشتعال، کارروائی کا مطالبہ
اپ ڈیٹ 06 جون 2024 12:16pm

سوات میں جانوروں سے انتہائی سفاکانہ سلوک روا رکھے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ سوات کے علاقے بحرین میں ضلعی انتظامیہ کے اہلکار اس واقعے میں ملوث ہیں۔

ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بحرین کی انتظامیہ کے اہلکار زندہ جانوروں کو گاڑی سے باندھ کر سڑک پر گھسیٹ رہے ہیں۔

اس ویڈیو کے وائرل ہونے پر ضلعی انتظامیہ کے اہلکاروں کی اس طرزِ عمل کے خلاف مقامی باشندوں میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے۔ عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعے کی تحقیقات کی جائے۔

ضلعی انتظامیہ کے طرف سے اس معاملے میں تاحال کوئی وضاحتی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

بعد ازاں، آج نیوز کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے سوات کی تحصیل بحرین میں جانوروں کے حقوق کی بدترین خلاف ورزی کرنے والے چار اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔ معطل اہلکاروں میں تین سینیٹری ورکرز اور ایک ڈرائیور شامل ہیں۔

تحصیل چیئرمین بحرین میاں شاہد علی نے اہلکاروں کے خلاف سخت انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

District Administration

VIDEO GOES VIRAL

BAHRAIN SWAT

ANIMAL DRAGGED