Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی رہنما محمود الرشید اسپتال سے ڈسچارج ہونے پر جیل منتقل، اہلخانہ کا احتجاج

محمود الرشید کو اسپتال سے جبری ڈسچارج کرنے کی مذمت کرتے ہیں، اہل خانہ
اپ ڈیٹ 05 جون 2024 06:18pm
فوٹو۔۔فائل
فوٹو۔۔فائل

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما میاں محمود الرشید کو سروسز اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد واپس کیمپ جیل بھیج دیا گیا۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ محمود الرشید کو اسپتال سے جبری ڈسچارج کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔

محمود الرشید کے بیٹے حسن محمود کا کہنا ہے کہ والد کی دو دن قبل اپنڈکس پھٹنے پر سرجری کی گئی۔

انھوں نے کہا کہ اپنڈکس پھٹنے پر معدہ شدید متاثر ہوا، پنجاب حکومت نے زبردستی محمود الرشید کو استال سے جیل شفٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں :

سب سے بڑی جماعت کے سربراہ عمران خان کو لائیو دکھانا کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں، جسٹس اطہر من اللہ کا اختلافی نوٹ جاری

متنازع پوسٹ: بیرسٹر گوہراور رؤف حسن کو ریلیف مل گیا

ڈاکٹر حسن محمود نے کہا کہ شدید گرم موسم میں محمود الرشید کا زخم خراب ہونے کا خدشہ بڑھ گیا۔ والد کو اس حالت میں جیل شفٹ کرنا انسانی حقوق کی پامالی ہے۔

Pakistan Politics

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)