Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

’بلڈنگ بنانے کی ہوس نے شہر کا سبزہ ختم کرکے اسے کنکریٹ کا جنگل بنایا‘

ماحولیات کے تحفظ کا پیغام دیتی پاکستانی فلم لیچ کا ٹریلر جاری
اپ ڈیٹ 05 جون 2024 07:47am

کراچی سمیت ملک بھر میں جب سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے تب سے سوشل میڈیا پر ایک مہم بڑے زوروں سے جاری ہے جس میں مطالبہ کیا جارہا ہے کہ درخت لگائیں تاکہ گرمی کی شدت میں کمی آئے لیکن شہر سے آخر درخت کہاں گئے ؟

اسی موضوع کو بنیاد بناتے ہوئے اور ماحولیات کے تحفظ کا پیغام دیتی پاکستانی فلم لیچ کا پہلا پوسٹر اور ٹریلر جاری کردیا گیا فلم میں اداکار نوید رضا مرکزی کردار میں نظر آئیں گے ۔

موحولیات کے تحفظ کا پیغام کے ساتھ ساتھ فلم میں مڈر مسٹری، تھریلر اور سسپینس سے بھرپور فلم ’لیچ ’ کے ٹریلر لانچ کی تقریب کراچی کے موامی سینما میں ہوئی جہاں فلم کی کاسٹ نے بھی شرکت کی۔

فلم کی کہانی شہر میں درختوں کی کٹائی کرکے بلڈنگ کی تعمیرات کرنے کے گرد گھومتی ہے جبکہ فلم کے ٹریلر سے اندازہ ہوتا ہے کہ نہ صرف بلڈرز مافیہ بلکہ ظلم کا شکار ہونے ایک شخص کی کہانی کو بھی فلم میں شامل کیا گیا ہے ۔

اداکار نوید رضا کہتے ہیں کہ فلم میں ہم نے ان لوگوں کیلئے بات کی ہے جودرختوں سے ماحول سے محبت کرتے ہیں ہم نے ان لوگوں کے دل کی بات کہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ فلم کے دوسرے رخ کو دیکھیں تو یہ بھی دیکھنے کو ملے گا کس طرح قتل ہوتے ہیں اور ان کی تحقیقات کیسے ہوتی ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ بلڈنگ بنانے کی ہماری اپنی حوس نے شہر سے سبزہ کو ختم کرکے اسے کنکریٹ کا جنگل بنادیا اور اس کے ذمہ دار ہم خود ہیں ، ہم زیادہ تر آرٹیفیشل زندگی گزر رہے ہیں ۔

فلم کی کہانی پر بات کرتے ہوئے اداکار محسم رضا کہتے ہیں کہ ترقی ہونی چاہیئے لیکن درخت کاٹ کر بلڈنگز نہیں بنانی چاہیے اور فلم کی کہانی بھی اسے کے گرد گھومتی ہے درخت کاٹنے کا مطلب ہم آکسیجن کو ختم کرکے بنلڈنگ تعمیر کررہے ہیں ۔

شہزاد ملک کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کو تنویر احمد نے تحریر کیا ہے یہ فلم 9 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔

Pakistani Film

Leech