حکومتی عدم توجہ: کالام کے شہریوں نے خود شاہراہ کی مرمت شروع کردی
ٹوٹی پھوٹی سڑک علاقےمیں سیاحت کومتاثرکررہی ہے ، مقامی افراد
کالام میں حکومت سے مایوس عوام نے مرکزی شاہراہ کی خود مرمت شروع کردی ہے۔
قدرت کے دلفریب مناظر سے مالامال وادی کالام پورا سال سیاحوں کی توجہ کا مرکزبنی رہتی ہے وادی کو جانے والی واحد سڑک تین سال سےخستہ حالی کا شکار ہے۔
بحرین سے کالام تک 35 کلومیٹرطویل سڑک سیلاب سے شدید متاثر ہوئی حکومتی دعوؤں کےباوجود سڑک تعمیر نہ ہوسکی۔
حکومت سے مایوس اہل علاقہ اورہوٹل ایسوسی ایشن نے اپنی مدد آپ کے تحت سڑک کی تعمیر شروع کردی ہے سڑک کی تعمیر میں علاقہ مکین بڑھ چڑھ کرحصہ لےرہےہیں۔
federal government
tourism
tourists
مقبول ترین
Comments are closed on this story.