Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کیخلاف عدت کیس کی مذمت کرنے سے امریکی محکمہ خارجہ کا انکار

پاکستانی عدالتیں اپنے قوانین کے مطابق فیصلہ کریں گی، ترجمان
اپ ڈیٹ 04 جون 2024 08:21am
میتھیو ملر
میتھیو ملر

عمران خان کیخلاف عدت کیس کی مذمت کرنے یا اس پر رائے دینے سے امریکی محکمہ خارجہ نے انکار کردیا۔

عمران خان کی سائفر کیس میں بریت کے معمول کی بریفنگ کے دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ امریکہ جارجیا میں وہاں کے قانون کو جمہوریت کے منافی قرار دیتا ہے، عمران خان اب صرف نکاح کیس میں جیل میں ہیں، محکمہ خارجہ اس پر بات کیوں نہیں کرتا، اسے پاکستانی عدالتوں کا معاملہ کیوں قرار دیتا ہے۔

ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ عمران خان سے متعلق معاملات پاکستانی عدالتوں پر چھوڑتے ہیں، الزامات پر پاکستان کی عدالتیں اپنے قوانین کے تحت فیصلے کریں گی، ترجمان کا کہنا تھا کہ سائفر کیس میں بھی پاکستانی عدالتوں نے فیصلہ دیا۔

بریفنگ کے دوران ترجمان نے مزید کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کی پیشکش اسرائیلی حکومت کی جانب سے آئی، اسرائیل میں بھی پیشکش پر اختلافات موجود ہیں، حماس اب اتنی طاقتور نہیں،جتنی 7 اکتوبر سے پہلے تھی، غزہ کے مسئلے کو صرف فوجی آپریشن سے حل نہیں کیا جاسکتا۔

imran khan

US State Department

Mathew Miller