Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مقبول ڈرامہ عشق مرشد کا پارٹ 2، فضل بخش کا کردار ہوگا یا نہیں؟

ڈرامے کا پارٹ 2 بھی آئے گا ، اداکار کی تصدیق
شائع 04 جون 2024 01:00am

غیرمعمولی طور پر مقبول ہونے والے پاکستانی ڈرامے ’عشق مرشد‘ سے شہرت کی بلندی پر پہنچنے والے اداکارعلی گل ملاح نے ڈرامے کے سیزن 2 کی تصدیق کردی ۔

ڈرامے عشق مرشد میں علی گل ملاح نے فضل بخش نامی مزاحیہ کردار ادا کیا ہے جو کہ ہیرو بلال عباس خان کی مزاحیہ انداز میں مدد کرتے دکھائی دیتے ہیں اور وہ ہر تھوڑی دیر بعد ’بھلے‘ کا لفظ بولتے دکھائی دیتے ہیں۔

آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اداکار علی گل ملاح کا کہنا تھا کہ اللہ نے عزت سے نوازا، بہت سارے اچھے اچھے مزے کے کردار آئے لیکن وہ وائرل نہیں ہوئے آج سوشل میڈیا کے دور میں کچھ پتہ نہیں ہوتا کہ کیا چیز وائرل ہوجائے گی ۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈرامہ کمرشل ہے ہر کوئی کمانے کیلئے بناتا ہے تو بہتر یہی ہے کہ وقت کے حساب سے چلا جائے ۔

انہوں نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ڈرامہ اتنا مقبول ہوا ہے تو اس کا پارٹ 2 ضرور بنے گا ۔

ڈرامے کی آخری قسط کے آخری میں مناظر میں بلال عباس خان یہ کہتے ’ چلو بھئی چلو پارٹ 2 بنانے جس پر علی گل ملاح بھی کہتے ہیں کہ چلو چلو ’ اتنے میں بلال عباس یہ جملہ کہتے ہیں کہ ’ تم رکو تم نہیں ہو ’۔

اس سین کے حوالے سے جب اداکار علی گل ملاح سے سوال کیا کہ کیا وہ پارٹ 2 میں نظر آئینگے یا نہیں ؟ جس کے جواب میں اداکار کا کہنا تھا کہ ڈرامے کے پارٹ 2 میں وہی سارے کردار ہونگے جو پہلے حصے میں تھے اور دوسرے حصے میں بھی شامل ہونگا ۔

اس سے قبل بھی ڈرامے کے رائٹر عبدالخالق خان نے ڈرامہ عشق مرشد کا پارٹ 2 بنانے کا عندیہ دیا تھا ۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا تھا کہ کہانی میں نے سوچ لی اور اس کی اسٹوری رائٹنگ کرلی ہے جوکہ اس بارے میں ہے کہ ایک لڑکا اپنے قریب ترین رشتہ داروں کو خوشی پہچانے کے لیے کن کن راستوں سے گزرے گا اور کن کن مشکلات کا سامنا کرے گا۔

گزشتہ برس 8 اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والا ڈرامہ 5 مئی کو اپنے اختتام کو پہنچا تھا۔

Ali Gul Mallah

Ishq Murshid

Fazal bakhsh