اسلام آباد : ن لیگ کے ایم این ایز کا الیکشن ٹربیونل پر اعتراض، تبدیلی کی درخواستیں
اسلام آباد سے تینوں منتخب ایم این ایز طارق فضل چوہدری، راجہ خرم نواز اور انجم عقیل نے الیکشن ٹربیونل کی تبدیلی کے لئے الیکشن کمیشن میں درخواستیں جمع کر ادیں، کمیشن مذکورہ درخواستوں پر کل سماعت کرے گا۔
اسلام آباد سے تینوں لیگی ایم این ایز نے درخواستوں میں موجودہ الیکشن ٹربیونل کی شفافیت اور غیر جانبدار ہونے پر اعتراضات اٹھائےہیں۔
درخواست دہندگان ممبر نیشنل اسمبلی ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، راجہ خرم نواز اور انجم عقیل نے پٹیشن میں استدعا کی ہے کہ اُنہیں انصاف نہیں ملے گا کیونکہ موجودہ ٹربیونل سے درخواست دہندگان مطمئن نہیں ہیں، معزز ٹریبونل اس معاملے میں غیر ضروری جلد بازی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :
پی ٹی آئی کو بڑا ریلیف، سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود کی سزا معطل، بری کرنے کا حکم
عمران کو جیل سے جلدی باہر آتا نہیں دیکھ رہا، اپنے لیے خود رکاوٹیں کھڑی کیں،اعتزاز
درخواست دہندگان کا مزید اعتراض ہے کہ معزز ٹریبونل کے مذکورہ عمل میں تعصب ہے، معزز ٹریبونل غیر جانبداری سے کام نہیں کر رہا، آرٹیکل 4 کے مطابق ’جو کہ کسی بھی فرد کا بنیادی حق ہے اُس کے مطابق اُس کے ساتھ معاملہ کیا جائے‘۔ الیکشن کمیشن مذکورہ درخواستوں پر منگل کو سماعت کرے گا۔
Comments are closed on this story.