Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

رنگ کالا ہے تو مالک نے نام بھی کالو رکھ دیا

پشاور کی مویشی منڈی میں کالو نامی بیل کی دھوم، 15 من وزنی جانور کی قیمت 15 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ رنگ کالا ہے تو...
شائع 03 جون 2024 11:21am
Kalo dhoom in the cattle market of Peshawar - Aaj News

پشاور کی مویشی منڈی میں کالو نامی بیل کی دھوم، 15 من وزنی جانور کی قیمت 15 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ رنگ کالا ہے تو مالک نے نام بھی کالو رکھ دیا۔

شہری بھی کالو کو دیکھنے منڈی پہنچے۔ کوئی اس کے ساتھ سلفیاں لینے لگا تو کسی نے کالو کو خریدنے کے لیے مالک کے ساتھ جوڑ توڑ شروع کردی۔

خریداروں کے بجٹ اور کالو کی ڈیمانڈ کا فرق فی الحال منڈی میں زیر بحث ہے اب یہ جانور کس کی قربانی کا حصہ بنے گا اسکا سب کو انتظار ہے۔