Aaj News

جمعرات, جنوری 02, 2025  
02 Rajab 1446  

حیدرآباد : سلنڈر دھماکے کے بعد شہر میں ایل پی جی کی فروخت بند ہوگئی

ایل پی جی استعمال کرنے والے ٹرانسپورٹرز پریشان
شائع 02 جون 2024 05:42pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

حیدرآباد میں سانحہ پریٹ آباد کے بعد ضلعی انتظامیہ کی کارروائیوں کے نتیجے میں ایل پی جی سلنڈرز کی فروخت بند ہوگئی، جس کی وجہ سے ایل پی جی استعمال کرنے والے ٹرانسپورٹرز پریشان ہیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل حیدر آباد کے علاقے پریٹ آباد میں گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی تھی، آتشزدگی کے باعث دکان میں موجود کئی سلنڈر دھماکوں سے پھٹ گئے تھے، سانحہ میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا جب کہ کئی افراد جھلس کر زخمی ہوئے۔

ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کی ہدایات پر گیس فلنگ کی متعدد دکانیں سیل کردی گئی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی کارروائیوں سے شہر بھر میں ایل پی جی کی فروخت بند ہوگئی ہے جس سے یہ گیس استعمال کرنے والے ڈرائیور پریشان ہیں۔

ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ محفوظ طریقے سے فلنگ یقینی بناتے ہوئے ایل پی جی فراہم کی جائے ، ایل پی جی نہ ملنے سے روزگار متاثر ہورہا ہے۔

ایل پی جی کی رہائشی علاقوں میں فروخت انسانی جانوں کے لیے ایک مستقل خطرہ ہے حفاظتی اقدامات کے بغیر گیس سلنڈرز کی فروخت نے حیدرآباد میں سانحہ کو جن دیا۔ اس حوالے سے شہری کہتے ہیں جس طرح پمپ بنا کر پیٹرول اور سی این جی فروخت کی جاتی ہے اسی طرح رہائشی علاقوں کے باہر پمپ بنا کر سی این جی فروخت کی جائے۔ ایل پی جی اب زندگی کا حصہ بن گئی ہے اس لیے قانون اور ضابطہ کے مطابق اس کی فروخت کی جائے۔

Hyderabad

lpg cylinders

HYDERABAD CYLINDER BLAST