Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

اکیلی اور ساڑھی ، عورت کےخوابوں کی عکاسی کرتے منٹو کے ڈرامے

سعادت حسن منٹو کے لکھے گئے 2 ڈرامے ناپا میں پیش کئے گئے

ناپا میں اردو کے مقبول ترین افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کے لکھے گئے ڈرامے کو تھیٹر کے ذریعے ایسے پیش کیا گیا کہ دیکھنے والے خوب محظوظ ہوئے ۔

یقین جانیئے عورت قدرت کی سب سے بڑی پہیلی ہے اس جملے کے گرد گھومتے سعادت حسن منٹو کے لکھے گئے 2 ڈرامے ناپا میں پیش کئے گئے۔

ڈرامہ اکیلی کی کہانی سوشیلہ لڑکی کے ساتھ ایک دولت مند شخص کشور اور جذباتی نوجوان موتی کے گرد گھومتی ہے تو دوسری کہانی ساڑھی کی اہم کرداد مالتی تھی۔

سوشیلہ کی آواز رت جگے کی خرخراہٹ جیسے محسور کن تھی ناچنے والی سوشیلہ سنہرے خواب دیکھتی ہے لیکن قسمت اس پر مہربان نہیں ہوتی اور خواب ادورے رہ جاتے ہیں ۔

دوسرا ڈرامہ ساڑھی کی ایک شوخ چنچل اور دیوانی لڑکی مالتی کے گرد گھومتی ہے جو ایک طرف دولت اور دوسری طرف محبت میں پھنس جاتی ہے ۔

ڈراموں کی کاسٹ میں حبا علی خان، ریحام رفیق، ذوالفقارغوری، عثمان جاوید اوروہاب شاہ سمیت دیگر شامل ہیں۔

ڈرامہ دیکھنے آئے معروف اداکار دانش نواز کہتے ہیں منٹو کا لکھا گیا ہر افسانہ بہترین ہے بچپن سے پڑھتے آرہے ہیں اور جب کام شروع کیا تو بھی منٹو کو پڑھا ۔

مقبول اداکار علی گل ملاح کہتے ہیں فنکاروں کی پرفارمنس جاندار تھی اور سب سے اہم کہانی بہت اچھی تھی ۔

ڈرامہ دیکھنے آئے شرکا بھی جہاں ڈرامے کی کہانی سے خوب محظوظ ہوئے وہیں معروف کوریوگرافر وہاب شاہ نے رقص پیش کیا تو دیکھنے والے داد دیئے بغیر نہ رہ سکے ۔

NAPA