Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

2 نوجوانوں کی 9 سالہ بچے سے زیادتی، ویڈیو بنا کر وائرل کردی

ایک دوسرے واقعے میں 5 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کا ملزم گرفتار
شائع 01 جون 2024 11:01pm
آرٹ ورک
آرٹ ورک

پنجاب کے شہر علی پور میں 2 اوباش نوجوانوں نے 9 سالہ بچے سے مبینہ طور پر زیادتی کی اور ویڈیو بنا کر وائرل کردی۔ دوسری طرف وہاڑی میں 5 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

علی پور کے تھانہ سیت پور کی حدود شیخانی کے محلہ مخدوماں میں دو اوباش نوجوانوں نے مبینہ طور پر 9 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

بچے کے چچا اسد عباس نے بتایا کہ ملزمان نے میرے بھتیجے کے ساتھ زیادتی کرکے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی۔ لواحقین نے ملزمان کے خلاف کارروائی کے لئے درخواست تھانے میں جمع کرا دی ہے۔

آخری اطلاعات موصول ہونے تک نہ واقعہ کا مقدمہ درج ہوا اور نہ ہی ملزمان گرفتار کیے گئے۔

دوسری طرف وہاڑی کی نواحی بستی احمد یار میں پانچ سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کی گئی۔ جس کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور کم سن بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم حامد کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کو میڈیکل کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ گرفتار ملزم کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔