Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وادی میں رینجرز کیوں بلائی گئی، وزیراعظم آزاد کشمیر کی وضاحت

حکومت پاکستان کو محرومیوں کا ازالہ کرنا چاہیے ، چوہدری انوارالحق
شائع 01 جون 2024 09:39pm
Exclusive interview of Prime Minister Azaad Kashmir Chaudhry Anwarul Haq | Aaj Exclusive

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کو محرومیوں کا ازالہ کرنا چاہیے، گزشتہ دنوں وادی میں جو کچھ ہوا وہ عوامی تحریک تھی، جسے عوام نے لیڈ کیا، چوہدری انوار الحق نے رینجرز بلانے کی وجہ بھی بتائی۔

پروگرام ”آج ایکسکلوزو“ میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری انوار الحق نے آزاد کشمیر میں گزشتہ دونوں ہونے والے پُرتشدد احتجاج کی بات کرتے ہوئے کہا کہ تحریک کی بنیاد سستی بجلی اور سستا آٹا تھا۔

انھوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کو محرومیوں کا ازالہ کرنا چاہیے، سستی بجلی اور آٹا دینا حکومت آزاد کشمیر کا کام نہیں، سیاستدان عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام رہے، محرومیوں کا ازالہ نہ کرنے پر نوجوان نسل سوال کرتی ہے۔

وادی میں رینجرز بلائے جانے کے حوالے سے چوہدری انوار الحق کا کہنا تھا کہ بشام واقعہ کے بعد رینجرز بلانے کیلئے مراسلہ لکھا، رینجرز کو عوام کیلئے طلب نہیں کیا گیا تھا، ریاست کے نقصان سے متعلق تفتیش کی جارہی ہے۔

بھارتی قیادت کے پاکستان مخالف بیانات اور انتخابات کے حوالے سے وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ انڈین الیکشن میں مودی اکثریت سے کامیاب ہوتے نظر نہیں آ رہے، نریندر مودی نے مداخلت کی تو اندر گھس کر ماریں گے، پہلے بھی بھارت کو جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :

آزاد جموں و کشمیر میں دوبارہ مارچ کا آغاز: رینجرز کی مظفرآباد میں داخلے کی کوشش، سخت مزاحمت کا سامنا

آزاد کشمیر میں احتجاج کے بعد 23 ارب روپے کے پیکج میں کون سی چیز کتنی سستی ہوئی ہے؟

آزاد کشمیر کو ’غیرملکی علاقہ‘ کہنے پر شور مچ گیا، لیکن حقیقت کیا ہے

اپنی حکومت کی کارکردگی بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک سال میں 15سال کے قرض کو صفر کردیا، نوجوانوں کو ایک ارب روپے کے قرض دیں گے، جب کہ ہم نے ایک روپے کا ٹیکس بھی نہیں لگایا۔

occupied Kashmir

Narendra Modi

Jammu and Kashmir

Azad Kashmir Protest

azad kashmir pakage